ایبٹ آباد کارہائشی قیصرشاہ اور عمران کو تیزرفتارڈمپرنے مارڈالا۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ) جی ٹی روڈ شاہ محمد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر کار کو کچل دیا دو افراد جاں بحق ہوگے دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی ہو گے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں زخمی طبی امدا دکے لیے ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمات درج کرکے گاڑیاں قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح جی ٹی روڈشاہ محمد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار دوافراد ایبٹ آباد کے رہائشی قیصر شاہ اورعمران نامی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

حادثہ کے نتیجے میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا اور سٹرک کو ٹریفک کی روانی کے کیے کھول دیا دریں اثاء دوسرے واقعہ میں گدوالیاں کے قریب دو موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی ہو گی نقیب شاہ اور احسن علی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امدا دکے لیے ہری پور ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے گاڑیاں قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا جوکہ لاشیں لے کرآبائی علاقوں کو روانہ ہو گے پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا


Comments

comments