قلندرلودھی نے حویلیاں اربن کیلئے تین کروڑ روپے کی سکیم فراہم کردی۔ 


ایبٹ آباد: صوبائی وزیر خوراک قلندرلودھی نے حویلیاں اربن کیلئے تین کروڑ روپے کی سکیم فراہم کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے جانیوالے وعدے پورے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ قلندرلودھی نے صوبائی وزارت خوراک کا قلمندان دوبارہ سنبھالنے کے بعد یونین کونسل حویلیاں اربن کے علاقوں سولہن،دوبیاں،رحمن آباد سمیت دیگر دیہات کے لئے تین کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کروادیئے ہیں۔ جس کے بعد ان علاقوں میں واٹرسپلائی سکیموں پر کام شروع کردیاگیاہے۔

صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔حلقہ پی کے 38سمیت صوبہ بھر میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔سملیلہ ٹیوب ویل کی تعمیر سے یونین کونسل حویلیاں اربن کے علاقوں سولہن،دوبیاں سمیت درجنوں دیہات کو فراہمیِ آب کے حصول میں آسانی ہو گی ۔الیکشن میں کئے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کیاجائے گا۔

gif

gif

gif


Comments

comments