ٹی ایم اے غریب ریڑھی بانوں پر ظلم بندکرے: راجہ عبداللہ۔


ایبٹ آباد:کیہال کے رہائشی راجہ عبداللہ نے کہاہے کہ ٹی ایم اے غریبوں پر ظلم بند کرے۔ کہیں ان کو غریبوں کی آہیں نہ لے ڈوبیں۔ لنک روڈ کے ریڑھی بانوں سے روزگار چھیننا ظلم عظیم ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران راجہ عبداللہ کا کہناتھاکہ باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کاکام ہے۔ لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے لنک روڈ پر موجود غریب ریڑھی بانوں کو بے دخل کیا۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ غریب ریڑھی بانوں پر پولیس اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کا تشدد ظلم ہے۔ تحصیل ناظم کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ غریب کی آہ اللہ کے عرش کو بھی ہلادیتی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ غریب ریڑھی بانوں کی بدعائیں ٹی ایم اے کے افسران کو لے ڈوبیں۔


Comments

comments