رانا صفدر اور خورشید اعوان نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔ 


ایبٹ آباد:کیہال ضمنی الیکشن۔ رانا صفدر اور خورشید اعوان نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق کیہال کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رانا صفدر، بنارس عباسی، یونس عباسی، خورشید اعوان سمیت اٹھارہ امیدوار سرگرم عمل ہیں۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کے برادر نسبتی سردار عمیر انور کو کیہال کے الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں مشتاق احمد غنی ایسے امیدوار کی تلاش میں ہیں جوکہ کیہال کا الیکشن یقینی طور پر جیت سکے۔ کیونکہ کیہال کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اثر آئندہ عام انتخابات پر بھی پڑے گا۔ اور مشتاق احمد غنی کیہال سے دو مرتبہ الیکشن ہارنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔حکومتی گروپ کی جانب سے راناصفدر کو کیہال کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

ذرائع کے مطابق راناصفدر اور خورشید نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیاہے۔ خورشید اعوان نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔اور دونوں امیدواروں نے ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔


Comments

comments