قتل میں نامزد ایس ایچ او عمرخطاب کیخلاف ازسرنوتفتیش کا حکم۔


ایبٹ آباد(تحقیقاتی رپورٹ )ایس ایچ او عمر خطاب پر قتل کا الزام ڈی پی او ہری پور خالد ہمدانی نے بیس سال قبل قتل ہونے وانے نوجوان کی ازسر نو تفتیش کے احکامات جاری کرد یے اہل خانہ نے ایس ایچ او پر دعویداری عائد کر رکھی ہے مشتعل شہریوں نے قتل کے خلاف پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی والدہ کی انصاف فراہمی کی دہائیاں ڈی پی ا ونے مکمل انصاف فراہمی کی یقین دہانی کر ادی ۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ کی تاریخ کا بدترین قتل جس میں پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا کر راکھ کر دیا گیا تھا بیس سال قبل نوجوان وحید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا اس وقت کھلابٹ ٹاون شپ کے ایس ایچ او عمر خطاب پر الزام عائد کرکے دعویداری عائد کی گی تھی گزشتہ روز مقتول کی والدہ نے ڈی پی او ہری پور خالد ہمدانی کو درخواست التجا کی جس پر انھوں نے نوٹس لیتے ہوئے بیس سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کی ازسر نو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

مقتول وحیدکی والدہ نے گزشتہ روز ہونے والی کھلی کچہری میں بھی ڈی پی او ہری پور کودرخواست دی رکھی تھی ہزارہ کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا جس میں ہزاروں شہریوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی آگ لگا کر مکمل راکھ کر دیا تھا ڈی آئی جی کے مظاہرین سے مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد شہری پرامن منتشر ہو گے تھے مگر پولیس اہلکاروں کے خلاف تاحال کوئی بھی عملی کاروائی سامنے نہیں ا سکی جس سے مقتول کے اہل خانہ تاحال بھی انصاف کے منتظر ہیں والدہ نے انصاف فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔


Comments

comments