جناح پبلک اسکول حویلیاں کو فوری طور پر سیل کیاجائے: شہریوں کا مطالبہ۔


ایبٹ آباد:جناح پبلک اسکول کے ایم ڈی نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نظر۔ بچوں سے گرمیوں کی چھٹیوں کی پوری فیس وصول کی جانے لگی۔ والدین سراپا احتجاج۔ اسکول کو فوری سیل کرنے کا مطالبہ۔ حویلیاں کے شہریوں کے مطابق صوبائی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا کہ اس سال گرمیوں کی چھٹیوں کی پوری فیس اوریکمشت نہیں لی جائے گی۔ اور اس سلسلے میں بہت سے ہیلپ لائن نمبر بھی دیے گئے مگر عملی طور پر ان احکامات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہیں۔تحصیل حویلیاں کے جناح پبلک سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین سے پوری اور یکمشت فیس وصول کی جارہی ہے۔ اسکول کے ایم ڈی آفتاب کی جانب سے فیس نہ دینے والے بچوں کو سزائیں دی جارہی ہیں اور ایڈوانس فیس نہ دینے پر جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں۔حویلیاں کے شہریوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جناح پبلک اسکول کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اس کو فوری طور پر سیل کیاجائے۔


Comments

comments