پی ٹی آئی کا کوئی بھی آدمی ملکپورہ میں ووٹ مانگنے نہ آئے: اہلیان ملکپورہ۔


ایبٹ آباد:ملکپورہ کے بچے اور شہری سلگتی راتیں جاگ کرگزارنے پر مجبور۔ عوامی نمائندگی کے ٹھیکیداروں کو بدعائیں۔ اس ضمن میں ملکپورہ کے مکینوں نے بتایاکہ ہمارے علاقے کا ٹرانسفارمر آئے روز اور لوڈ ہونے کی وجہ سے جل جاتاہے۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون اور علاقے کے ایم پی اے مشتاق احمد غنی کو اس مسئلے پر سالوں سے بتاتے چلے آرہے ہیں۔ لیکن ہمارے علاقے کا تحصیل کونسلر سردار شیردل جوکہ کروڑوں روپے مالیت کااپنا گھر تعمیر کرنے میں مصروف ہیں۔ موصوف کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کا وقت نہیں ہے۔ رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی میں معصوم بچے، بزرگ، نوجوان اور خواتین پوری رات روتے ہوئے گزارتے ہیں۔ اور ساتھ میں اپنے منتخب نمائندوں کو دونوں ہاتھ اٹھا کر بدعائیں بھی دیتے ہیں۔ ملکپورہ کے مکینوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی آدمی ملکپورہ میں ووٹ مانگنے نہ آئے۔ ورنہ اس کی خیرنہیں ہوگی۔ ہمارا اللہ مالک ہے۔ یہ گرمیاں بھی بجلی کے بغیرگزار ہی لیں گے۔


Comments

comments