امیدوارسٹی میئرنعیم لودھی نے کالی دھارتابیلہ روڈ کا افتتاح کردیا۔


ایبٹ آباد: امیدوارسٹی میئرنعیم لودھی نے کالی دھارتابیلہ روڈ کا افتتاح کردیا۔عوام میں مقبولیت بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل بانڈہ پیرخان سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر تحصیل کونسل حاجی نعیم لودھی نے اپنے حلقہ نیابت میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے ہیں۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حاجی نعیم لودھی میئرایبٹ آباد سٹی کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔

حاجی نعیم لودھی کودیگرامیدواروں پر یہ فوقیت حاصل ہے کہ ان کا نہ صرف ایبٹ آباد شہر بلکہ حلقہ پی کے 36 میں بھی وسیع ووٹ، جنبہ اوربرادری موجود ہے۔ اوران کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ حاجی نعیم لودھی نے عوامی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے کالی دھار تابیلہ روڈ کا منصوبہ مکمل کروایا۔ سڑک کا کام مکمل ہونے کے بعد حاجی نعیم لودھی نے اس سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک جلسہ عام کا بھی انعقاد کیاگیا۔ جس میں مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کالی دھار تابیلہ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نعیم لودھی کاکہناتھاکہ ایبٹ آباد شہر کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ اورآئندہ بھی اس مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔ ایم این اے علی خان جدون، صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی اورسپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کا پینل عوام کی خدمت میں شب و روز سرگرم عمل ہے۔ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو آئندہ بھی کسی کو مایوس نہیں کرینگے۔

gif


Comments

comments