ایبٹ آباد شہر کے وسط میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی کوشش ناکام۔


ایبٹ آباد:سٹی پولیس سوئی رہی۔تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے چار نقاب پوش افرار کی ڈکیتی کی ناکام کوشش۔سلیمان شاہ نے بنک سے پیسے نکلے تو چار افراد نے حملہ کردیا،تاجر کے شور شرابا پر چاروں ڈکیٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔تاجروں کا سٹی پولیس کے خلاف احتجاج مظاہرہ۔اس ضمن میں زرائع کے مطابق سلیمان شاہ جو تھانہ سٹی کی حدودجناح چوک کے قریب ایچ بی ایل بنک سے 50 ہزار روپے نکلواکرباہرجونہی باہرنکلے تو چار نقاب پوش افراد نے اس پر حملہ کردیا۔اور پیسے چھینے کی کوشش مگر پیسے ہاتھ میں نہ آئے۔جس پر تاجر وں نے شور مچانا شروع کردیا۔

اس دوران ڈکیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاجروں کے مطابق ہم نے سٹی پولیس کو فون کرکے بلایامگر پولیس موقع پر نہ آئی جس پر کنیٹ پلازہ کے تاجروں نے سٹی پولیس کے خلاف کنیٹ چوک میں احتجاج مظاہرہ شروع کردیا اور کنیٹ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کے بعد ڈی ایس پی کنیٹ نفری کے ہمراہ احتجاج والی جگہ پہنچ آئے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی یعقین دہانی کرواتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


Comments

comments