ہریپور،مانسہرہ،تورغراورکوہستان کے پولیس اہلکاربہترین قرار۔ ایبٹ آباد والوں کااللہ ہی حافظ۔


ایبٹ آباد:ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل کا ہزارہ ریجن کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوزماہ اپریل کی پیشہ ورانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ہزارہ بھر کے 57تھانہ جات میں سب سے بہترین و اعلیٰ کارکردگی ایس ایچ او تھانہ سٹی ضلع ہریپور ایس آئی صدیق شاہ اور ایس ایچ او دوبیر ضلع لوئر کوہستان ایس آئی شکیل کی رہی۔ دیگر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او ز میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ ضلع ایبٹ آباد ایس آئی طاہر خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی ضلع مانسہرہ ایس آئی عاصم شاہ، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ضلع بٹگرام ایس آئی امجد علی، ایس ایچ او تھانہ ہربن ضلع اپر کوہستان ایس آئی صاحبزادہ، ایس ایچ او تھانہ بٹیرہ ضلع کولئی پالس کوہستان ایس آئی زرین تاج اور ایس ایچ او تھانہ دربنی ضلع تورغر ایس آئی اسد خان شامل ہیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ او ز کو ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے مبارکباد پیش کی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیااور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ کو بھی ان کیلئے انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ کیلئے سفارشات بھیجی۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمہ اور عوام کو انصاف فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہزارہ ریجن کے 57تھانہ جات میں سب سے ناقص اور کمزاور کارکردگی ایس ایچ او تھانہ بکوٹ ضلع ایبٹ آباد ایس آئی گوہر رحمان اور ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ ضلع مانسہرہ ایس آئی نواز خان کی رہی۔ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے ناقص اور کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او زکی کاکردگی کی خصوصی نگرانی کرے تاکہ وہ اپنے کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کریں۔ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص اور کمزاور کاکردگی دکھانے والے افسران کیساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

gif


Comments

comments