ڈی آئی جی کا ایبٹ آباد شہرکااچانک دورہ۔ پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔


ایبٹ آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے مین بازار ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن نے بازار میں پولیس سیکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوکانداروں اور بازار میں موجود لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مسائل بھی سنے، لوگوں نے بازار میں ٹریفک مسائل سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر براداری کے تعاون سے بازار سے منی اڈوں اور غیر قانونی پارکنگ کو ختم کیا جائے تاکہ دوکانداروں اور عام لوگوں کو فائدہ ہو۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے بازار میں تاجر براداری اور لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ڈی آئی جی ہزارہ نے مختلف دکانوں اور ریڑھی بانوں کے پاس بھی جاکر ان کے مسائل جانے اور انہیں بھی ماہ رمضان میں عوام کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے اور زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی اپیل بھی کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے صرافہ بازار کابھی دورہ کیا،مختلف جیولرز شاپس مالکان سے ملاقات کی انکے دوکانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ اور سیکیورٹی کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ مقامی پولیس کے تعاون سے اپنی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور یہ بھی کہا کہ تمام جیولرز شاپس مالکان کے پاس پولیس کا SOSسسٹم موجودہ ہونا چائیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں جیولرز مالکان پولیس کی بروقت مدد لے سکیں، ڈی آئی جی ہزارہ نے بازار میں تعینات پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز سے بھی ملاقات کی اور ان سے سیکیورٹی اور اسلحہ ایمونیشن کے متعلق بات چیت کی اور کہا کہ متعلقہ تھانہ جات کیساتھ روابط کو بہتر بنائیں، ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کیساتھ تعاون کے زریعے بازار کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے سکے۔

موبائل شاپس مالکان سے بھی ملاقات اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی ہدایات کی اور کہا کہ کوئی بھی استعمال شدہ موبائل خریدنے سے پہلے اسکی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ موبائل چوری شدہ نہ اور دہشتگردی کے واقعہ یا کسی اور جرائم میں استعمال شدہ نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ جس سے بھی موبائل خریدا جائے اسکے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور دیگر تمام کوائف حاصل کیئے جائے تاکہ جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی ایس پی کینٹ محمد یسین جنجوعہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کیا کرے اور سیکیورٹی صورتحال کو چیک کیا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے او ر تاجر برادری اور خریداری کیلئے آئے ہوئی عوام کو پولیس کی جانب سے بہتر سہولیت میسر ہوسکے۔ انہوں نے تاجران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی تاجر یا دیگر کسی بھی شخص کو محکمہ پولیس کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تووہ کسی بھی وقت میرے دفتر تشریف لاسکتے ہیں۔

gif


Comments

comments