ڈیڑھ کروڑ روپے کیش اور ویگوگاڑی دو۔ٹکٹ لے لو۔


ایبٹ آباد:ڈیڑھ کروڑ روپے کیش اور ویگوگاڑی دو۔ٹکٹ لے لو۔ یہ مطالبہ ایک بڑے لیڈر کی جانب سے ٹکٹ کیلئے آنیوالے امیدوار سے کیاگیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پچھلے کئی الیکشن ہارنے والا ایک امیدوار ایک بڑی سیاسی پارٹی کے رہنماء کے پاس صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے گیا۔ جہاں لیڈر موصوف کی جانب سے امیدوار کو سرخ جھنڈی دکھادی گئی۔ جس کے بعد امیدوار صاحب نے خاموشی کیساتھ اپنے گھر کی راہ لی۔

ذرائع کے مطابق اسی روز رات کے وقت لیڈر صاحب کے دو آدمی امیدوار کے گھر پہنچے۔ جہاں انہوں نے لیڈر صاحب کا پیغام پہنچایا کہ ’’اگر ٹکٹ چاہئے تو ڈیڑھ کروڑ روپے کیش پارٹی فنڈ اور آپ کے گھر میں کھڑی ویگو گاڑی دینا پڑے گی‘‘۔ یہ مطالبہ سنتے ہی امیدوار صاحب کے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے۔ اور انہوں نے ڈیڑھ کروڑ کی رقم اور ویگو گاڑی دینے سے معذرت کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔


Comments

comments