شادی میں فائرنگ سے روکنے پر نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ 


ایبٹ آباد:شادی میں فائرنگ سے روکنے پر نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں تھانہ شیروان کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ چند روزقبل جرل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران عامر ولد محمد رفیق سکنہ جرل اندھادھند فائرنگ کررہاتھا۔ گاؤں بچھاہ ثانی جرل کے رہائشی صفدرزمان ولد میرغلام نے اسے فائرنگ کرنے سے منع کیا۔ جس پر دونوں کے مابین توں تکرار ہوگئی۔

بدھ کی شام عامر اور صفدر زمان کا آمنا سامنا ہوگیا۔ جس پردونوں کے مابین دوبارہ توں تکرار شروع ہوگئی۔ جس پرملزم عامر نے پستول نکال کر صفدر زمان کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاہے۔


Comments

comments