سلہڈ ضمنی الیکشن۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے ثاقب علی سب سے آگے۔ شفیق عرف ڈی سی بھی نون کیلئے سرگرم۔


ایبٹ آباد:سلہڈ ضمنی الیکشن۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے ثاقب علی سب سے آگے۔ شفیق عرف ڈی سی کو نون لیگ کا ٹکٹ ملنے کے قوی امکانات۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سلہڈ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے درجن کے قریب امیدواروں نے لنگوٹ کس رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلہڈ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے ثاقب علی، ملک سلیمان، افضال خان، جبکہ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کیلئے شفیق عرف ڈی سی، ساجد عزیز، راجہ محمد سعید، مبارک حسین، دلدار چوہدری شامل ہیں۔ جبکہ سابق امیدوار تحصیل کونسل محمد اشفاق کی جانب سے محمود شیخ کو میدان میں اتارنے کیلئے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلہڈ کے ہردلعزیز نوجوان ثاقب علی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ ثاقب علی جبکہ مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ شفیق عرف ڈی سی کو ملنے کے قوی امکانات ہیں۔


Comments

comments