گاؤں ستوڑہ میں مشہورمقتول مفرور سردارلیاقت کے بیٹے کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔


ایبٹ آباد: گاؤں ستوڑہ میں مشہورمقتول مفرور سردارلیاقت کے بیٹے کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔دوطرفہ فائرنگ میں متعدد افراد زخمی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ قتل اقدام قتل کے سنگین مقدمات میں مطلوب گاؤں ستوڑہ کے رہائشی مفرور سردار لیاقت کو کو قتل کردیاگیاتھا۔ گزشتہ روز تھانہ ناڑہ کی حدود گاؤں سے ستوڑہ میں معمولی تکرار پر دو گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے خون کی ہولی کا روپ دھار گیا۔

جس کے نتیجے میں مقتول مفرور سردار لیاقت کا34 سالہ بیٹاسردار عابد گولی لگنے سے موقع پر ماراگیا۔جبکہ گولیاں لگنے سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ناڑہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آرایچ سی حویلیاں منتقل کیا۔تھانہ ناڑہ میں ورثاء کی دعویداری پر رضوان ولد سردار اسلم کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

gif


Comments

comments