سردار غلام مصطفی نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ 


ایبٹ آباد:تحصیل کونسلر سردار غلام مصطفی نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ نومنتخب تحصیل کونسلر یوسی ملکپورہ سردار غلام مصطفی نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی کے اڑتیس پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار غلام مصطفی پارٹی ٹکٹ کیلئے بھی اپلائی کرینگے۔ جبکہ نواں شہر، شیخ البانڈی، کاکول، میرپور، جھنگی اورایبٹ آباد شہر کے نوجوانوں نے سردار غلام مصطفی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ضرور حصہ لیں ۔ کیونکہ ایبٹ آباد کو سردار غلام مصطفی جیسے پڑھے لکھے اور مخلص لوگوں کی ضرورت ہے۔


Comments

comments