سردار شیربہادر کی کڑلال ویلفیئرسوسائٹی کی تقریب میں چابلوس اور خوشامدی ٹولے پر تنقید۔


سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر کی کڑلال ویلفیئرسوسائٹی کی تقریب میں چابلوس اور خوشامدی ٹولے پر تنقید۔
ہری پور :عوامی نمائندگی جوتے پالش کرنے پر چاپلوسی خوشامد ہر گز نہیں ‘ جرأت ، قوت فیصلہ سے حق نمائندگی ادا ہوتا ہے کرپشن کے خلاف ہر فورم ہر سطح پر جدوجہد کی عوامی خدمت اولین ترجیح جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا 1 پیسے کی کرپشن کوئی ثابت کرے تو ہر سطح کیلئے تیار ہیں عوام کیلئے بھرپور جدوجہد کی جس کا سلسلہ مرتے دم تک جری رہے گا ۔ان خیالات کااظہار سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب ، تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد سردار شجاع احمد نے کڑلال ویلفیئر سوسائٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سابق امیدوار ضلع کونسل سردار عمیر انور ، صدر کڑلال ویلفیئر سوسائٹی ہری پور حاجی منیر خان جنرل سیکرٹری ہری پور اظہر عزیز ، صدر انجمن اتحاد شہریان ملک سجاد ، سردار رمضان سردار مصری خان ، سردار رفیع ، سردار شمعریز و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔قبل ازیں کڑلال ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی دالتے ہوئے واضح کیا کہ کڑلال ویلفیئر سوسائٹی کا کام نفرتوں کا خاتمہ محبتوں کا فروغ اور تمام اقوام کو باہم ایک لڑی میں پرونا ہے تاکہ ملک کیلئے ایک باصلاحیت قیادت سامنے لائی جا سکے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردارشیربہادرنے کہا کہ عوامی نمائندگی کا فرض دیانتداری سے سرانجام دیا جس کیلئے جرأت اور حقوق فیصلہ سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر دوجہد کی جس کے ثمرات سے ایبٹ آباد کے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ جوتے پالش کرنا خوشامد اور چاپلوسی کسی صورت عوامی نمائندگی نہیں بلکہ مفادات کے حصول کیلئے گھٹیا طریقہ واردات ہے جس پر اکثریت عوامی نمائندے عمل پیرا ہیں جس سے ضلع کے عوام کو نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر محاذ پر کرپشن کے خلاف بھر پور جدوجہد کی اور میرٹ کے مطابق فیصلے کرتے ہوئے عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا گیا جس میں اگر ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو ہر سزا کیلئے تیار ہیں ۔عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے ہر سطح تک جدوجہد اور ہر فورم پر آواز بلند کی ۔جب بھی ملک وقوم کو ضرورت پڑی ہر قسم کی قربانی دیں گے اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔


Comments

comments