سردار شیربہادر اورشوکت تنولی کی ضمنی الیکشن سے کوچ کی تیاریاں۔


ایبٹ آباد:سردار شیربہادر اورشوکت تنولی کی ضمنی الیکشن سے کوچ کی تیاریاں۔ عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر اورنائب ناظم شوکت تنولی نے ڈی سیٹ ہونے کے بعد دوبارہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ سردار شیربہادر کی جانب سے اپنے بیٹے عمرشیرخان کو کیہال سے الیکشن لڑوائے جانے کے امکانات پر بھی غور کیاجارہاہے۔ تاہم دوسری صورت میں سردار شیربہادر کیہال کے ضمنی الیکشن میں اپنا الگ سے امیدوار بھی لاسکتے ہیں۔جبکہ سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے چھیالیس میں حصہ لینے کا ارادہ کرچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لینگے۔

ذرائع کے مطابق سردار شیربہادر آئندہ عام انتخابات میں حلقہ این اے اٹھارہ اور حلقہ پی کے چوالیس سے بیک وقت الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


Comments

comments