ایبٹ آباد شہرمیں لگے تمام سائن بورڈ اتارنے کا حکم۔ 


ایبٹ آباد:شہرمیں لگے تمام سائن بورڈ اتارنے کا حکم۔ بورڈ مالکان نے احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کچھ عرصہ قبل سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ نے ایبٹ آباد کے فضائی دورے کے دوران حساس مقامات سمیت مختلف جگہوں پر جہازی سائز کے سائن بورڈز کی تنصیب پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سائن بورڈز کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔ جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ملک بھر میں بل بورڈز کو اتارنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سائن بورڈ جوکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ کینٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر نے بھی سائن بورڈ کو ختم کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کینٹ کو اراکین اسمبلی، صوبائی و وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے فنڈز فراہم نہیں کئے جاتے۔کینٹ بورڈ کی جانب سے آمدنی کے متبادل ذرائع بھی تلاش کرلئے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد کے شہریوں نے بھی سائن بورڈ کو شہر کی خوبصورت پر بدنمادھبہ قرار دیتے ہوئے ان کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ جبکہ دوسری جانب بورڈ مالکان نے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیاہے۔جبکہ ایبٹ آباد کے شہریوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے پورے شہر کو بل بورڈز سے پاک کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ ان سائن بورڈز کی وجہ سے پورے شہر کی خوبصورتی کو تباہ کردیاگیاہے۔جبکہ بہت سی جگہوں پر یہ سائن بورڈز سیکورٹی رسک بھی ہیں۔

ABBOTTABAD: Apr2017 – View of Huge Sign Board on a Private Plaza, Supreme Court of Pakistan have Ban Sign Board in All Pakistan.


Comments

comments