غنڈوں نے لڑکیوں کی گاڑی کو روک لیا۔ طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ)طالبات کی وین کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام متعدد طالبات زخمی ملزمان کا ڈرائیور پر تشدد ڈرائیور نے وین کو بھگا کر ڈمپر سے ٹکر ادیا طالبات کے شور شرابہ کرنے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب طالبات خوف کا شکار سکول جانے سے انکاری پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ پہاڑی علاقہ سرائع نعمت خان کے موضع پسوال کی سکول کی طالبات کو لے جانے والی وین کو نامعلوم افراد نے ویرانے میں روک کر طالبات سے دست درازی کے ساتھ وین کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کی اور وین ڈرائیور عثمان ولد صالح محمد پر تشدد کیا ۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ اغواء کاروں نے سکول وین روک کر طالبات کو حراساں کرنے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور ڈرائیور کو زبردستی وین سمیت اپنے ساتھ چلنے کا کہا ڈرائیور کے انکار پر اس پر تشدد کیا وین میں سوار چودہ کے قریب طالبات نے موقع ملتے ہی شور شرابہ شروع کر دیا چیخوں کی آہ پکار سے قریبی آبادیوں کے مکین بھی متوجہ ہو گے ڈرائیور نے کما ل مہارت سے وین کو بھگا دیا جوکہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار طالبات زخمی ہوگئیں ملزمان موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے طالبات ڈرائیور نے پولیس کو بتایا ہے ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا ویرانے میں راستہ روک کر طالبات کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے ڈرائیور نے جان پر کھیل کر طالبات کی جان بچا لی ہے واقعہ کے بعد سکول جانے والے طالبات نے سکول جانے انکاری ہو گی ہیں خوف زدہ ہونے کے باعث طالبات کے والدین میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے شہریوں نے دن دیہاڑے طالبات کی وین کو اغواء کرنے کی کوشش واقعہ پر ڈی پی او سے نوٹس لے کرملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ پولیس پٹرولنگ پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کا مطالبہ کیا ہے


Comments

comments