ہزارہ موٹروے پر سیکورٹی فورسزکے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ 


ایبٹ آباد: ہزارہ موٹروے پر سیکورٹی فورسزکے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی بھاری تعدادنے ہزارہ موٹروے پر پوزیشنیں سنبھال لیں۔ ہزارہ موٹروے پر موجود تمام پلوں اور انٹرچینجوں پر سیکورٹی فورسز کے مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ سول کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کئے گئے۔ جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کے مسلح جوان گشت کررہے ہیں۔ اس حوالے سے جب وائس آف ہزارہ نے عسکری حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ آج بروز ہفتہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی وجہ سے ہزارہ موٹروے پر سیکورٹی فورسز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی وجہ سے پی ایم اے روڈ اورپی ایم اے بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔


Comments

comments