مسلم لیگی سینیٹربیرسٹرجاوید عباسی بھی پابندی کی زد میں آگئے۔


ایبٹ آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پرسرکای عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ اور کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا ثبوت بھی پیش کرنا پڑے گا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹرزچوہدری تنویر، اسد،جونیجو اور بیرسٹرجاوید عباسی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے۔ تاہم مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیاکہ اگر چار سینیٹرزالیکشن میں حصہ لینگے تو سینٹ میں مسلم لیگ(ن) کی اکثریت ختم ہو جائے گی۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سینیٹرز پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ استعفیٰ کی شرط کی وجہ سے مسلم لیگی سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی اس پابندی کی زد میں آگئے ہیں۔اوراب بیرسٹر جاوید عباسی آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لینگے۔


Comments

comments