فیصل قتل کیس میں تین ملزمان باعزت بری ۔


ایبٹ آباد:ایڈیشنل سیشن جج نے شیروان فیصل قتل کیس میں تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چند سال قبل شیروان میں فیصل نامی نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا۔مقتول کے لواحقین نے تھانہ شیروان میں قتل کی دعویداری امریز،عمیر اورالطاف پر کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج VIکی عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد تینوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی عثمان علی خان ایڈووکیٹ جبکہ مدعی کی جانب سے مقدمہ کی پیروی امجد شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔

gif

gif


Comments

comments