ملکپورہ سے سردار شیردل سمیت سات جواری گرفتار۔


ایبٹ آباد:اپرملکپورہ میں جوئے کی محفل پرچھاپہ۔سردارشیردل سمیت سات جواری گرفتار۔ داؤ پر لگی رقم برآمد۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ سٹی کے اہلکاروں نے اپرملکپورہ کے محلہ نلہ میں حفیظ نامی شخص کے گھر میں جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارا۔ جہاں تاش کے پتوں پرجواء کھیلنے میں مصروف سات ملزمان سردارشیردل ولد شیرزمان قوم کڑلال سکنہ اپرملکپورہ، فیاض ولد فقیر محمد قومی اعوان سکنہ اپرملکپورہ، فدامحمد ولد لعل خان قوم تنولی سکنہ اپرملکپورہ، حفیظ ولد دوست محمد قوم کڑلال سکنہ محلہ نلہ ،اپرملکپورہ، محمد شکیب ولد محمد شفیق قوم کڑلال سکنہ محلہ نلہ اپرملکپورہ، محمد صدیق ولد کالاخان قوم مغل سکنہ محلہ چھاڑی اپرملکپورہ اور شہزاد محمد ولد گلزار احمد قوم اعوام سکنہ تھنہ حال بانڈہ خیرعلی خان کوگرفتار کرکے باون پتے تاش اور داؤ پر لگی ساڑھے سولہ ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔


Comments

comments