آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار۔


سردار وقار نبی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

ایبٹ آباد:پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سردار وقار نبی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔سینکڑوں حامی بھی شدیدگرمی اور روزے میں ساتھ موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی کے سینتیس سردار وقار نبی ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ احاطہ عدالت میں پہنچے۔ جہاں انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سردار وقار نبی کا کہناتھاکہ ان شاء اللہ پچیس جولائی کو حلقہ پی کے سینتیس کی عوام کی مدد سے علاقائی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالوں کو حلقہ کی عوام پہنچان چکے ہیں۔ ان لوگوں نے ایم ایم اے کے دور میں بھی وزارتیں رکھنے کے باوجود حلقہ کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہم عمران خان کے مشن کے مطابق علاقے کی ترقی کیلئے سرگرم ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ علاقے میں ٹیکنیکل اداروں کا قیام میرا مشن ہے۔ حلقہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اگر تعلیم ہوگی تو لوگوں کی سوچ بدلے گی۔ اور علاقہ ترقی کرے گا۔

ABBOTTABAD: Jun11 – PTI Candidate PK-37 Engineer Sardar Waqar Nabi coming along with thier supporters to submit Nomination Papers for Upcoming General Elections. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے دوقومی اورچارصوبائی حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

ایبٹ آباد:سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے دوقومی اورچارصوبائی حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر اپنے سپورٹروں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسرز کی عدالت میں پہنچے۔ جہاں انہوں نے حلقہ این اے پندرہ، سولہ اور پی کے سینتیس اور انتالیس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سردار شیربہادر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو یرغمال بنانے والے ق لیگی ٹولے کا انجام قریب ہے۔ عوام ایبٹ آباد کی ترقی کے دشمنوں اور موروثی سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے۔

ABBOTTABAD: Jun11 – Group photo of Former District Nazim Sardar Sher Bahadur with their supporter during submission of nomination papers for NA-15 & 16. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

خادم تناول سلیم شاہ نے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

ایبٹ آباد:خادم تناول سلیم شاہ نے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی کے اڑتیس سیّد سلیم شاہ ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے حویلیاں میں ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں پہنچے۔جہاں انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سیّدسلیم شاہ کا کہناتھاکہ الحمداللہ میں نے حلقہ کے پسماندہ علاقوں میں اپنی جیب سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں۔ میرا مشن عوام کی خدمت ہے۔ چاہے میں حکومت میں ہوں یا نہ ہوں حلقے کے عوام کی خدمت جاری رکھونگا۔

ABBOTTABAD: Jun11 – PPP Candidate for PK-38 Syed Saleem Shah submitting Nomination Papers along with their supporters in court of returning officer. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

علی خان جدون، علی اصغر، مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

ایبٹ آباد:آخری روز کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ ذرائع کے مطابق علی اصغرخان نے این اے پندرہ، سولہ اور حلقہ پی کے چھتیس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، سابق ڈپٹی سپیکرمرتضٰی جاوید عباسی نے حلقہ پی کے اڑتیس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ علی خان جدون نے این اے سولہ، قلندرلودھی نے پی کے اڑتیس اور مشتاق غنی نے پی کے انتالیس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ سابق ایم پی اے ایوب آفریدی کے دست راست ارشد ٹھیکیدار نے حلقہ پی کے اڑتیس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ سابق ایم پی اے سردار فرید، سابق ممبر ضلع کونسل یوسی شیخ البانڈی وسیم خان جدون، پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار حلقہ پی کے سینتیس ملک ناصر حسین، پی پی پی کی نامزد امیدوار برائے حلقہ پی کے اڑتیس شاذیہ طہماس خان،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شاہد رضا نے حلقہ پی کے انتالیس، اے این پی کے حاجی ارشاد نے حلقہ این اے سولہ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔


Comments

comments