مضرصحت کھانوں کی فروخت: متعدد ہوٹل سیل کردیئے گئے۔


ایبٹ آباد:خیبر پختون خواہ حلال فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام نے ایبٹ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں دو ہوٹل اور ایک پکوان شاپ کو گندگی اور مضر صحت اشیاء برآمد ہونے پر سیل کر دیا اور ان کے خلاف مزید کاروائی شروع کر دی ہے کے پی کے حلال فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل خان کی سربراہی میں ٹیم نے ایبٹ آباد شہر کے انتہائی مصروف فوارہ چوک میں کراچی النصیب بریانی، گامی اڈہ پر واقع ملت ہوٹل کے کچن کو سیل کر دیا ہے اسی طرح لنک روڈ پر نیو پکوان شاپ کے کارخانے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید کاروائی شروع کر دی ہے انہوں نے مزید کو بتایا کہ مذکورہ تینوں مقامات پر مضر صحت اشیاء کے ساتھ ساتھ گندگی پائی گئی ہے اس سے قبل مذکورہ ہوٹلز اور پکوان شاپ کے ملکان کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے کہ وہ صفائی و ستھرائی کو برقرار رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ معیاری اشیاء خورد نوش کو استعمال کریں مگر اس کے باوجود اس پر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی جس پر انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔


Comments

comments