باغ بانڈی کے لنک روڈ پرپشتے نہ ہونے سے متعدد افراد جاں بحق۔


ایبٹ آباد: بانڈی میرا روڈ حفاظتی پشتے نہ ہونے کی وجہ سے کئی زندگیاں نگل گیامری روڈ سے لنک روڈ باغ بانڈی روڈ پر حفاظتی پشتے نہ ہونے سے آئے روز حادثات معمول بن گئے گزشتہ دنوں بھی روڈ پر حفاظتی پشتے نہ ہونے کی وجہ سے سوزوکی گہری کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا

مقامی لوگوں کے مطابق مری روڈ سے کرلاں کے مقام سے شروع ہونے والا باغ بانڈی روڈ پر کوئی ابھی تک کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے روڈ پر موڑ انتہائی خطرناک ہیں اور روڈ کی سائیڈوں پر کسی بھی قسم کے حفاظتی پشتے نہیں لگائے گئے اس سے قبل بھی اس روڈ پر کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں اتحاد گروپ بانڈی میرا کے ممبران نے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد سے اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے اطراف میں حفاظتی پشتے لگائے جائیں تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی انسانی جانیں بچ سکیں۔


Comments

comments