سلہڈکادوکاندار شالابابا بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار۔ 


ایبٹ آباد:سلہڈکادوکاندار شالابابا بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار۔ اس ضمن میں تھانہ کینٹ کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سترسالہ شاہد نفیس عرف شالابابا ولد سلیمان گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے قریب کریانے کی دوکان چلاتاہے۔ اسکول کی بچیوں کی علاوہ مقامی بچیاں اوربچے شالابابا کی دوکان پر سوداسلف لینے جاتے تھے تو شالابابا ان کیساتھ نازیبا حرکتیں کرتاتھا۔ سلہڈ کی رہائشی ایک خاتون کی دوبچیاں بھی شالابابا کی دوکان پر سوداسلف لینے جب بھی جاتیں تو شالابابا ان کیساتھ بھی غلط حرکات کرتاتھا۔ بچیوں کو گود میں بٹھانا اور ان کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنا شالا بابا کا محبوب مشغلہ بن چکاتھا۔ بچیوں کی شکایت پر ان کی والدہ نے شالابابا کیخلاف تھانہ کینٹ میں53چائلڈپروٹیکشن ایکٹ کے تحت ایف آئی آڑ درج کروائی۔ جس کے بعد ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے شالابابا کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب سلہڈ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شیطان صف بڈھے کو سرعام سنگسار کیاجائے۔ تاکہ تمام لوگ اس کو دیکھ کر عبرت حاصل کریں۔


Comments

comments