سٹی میئرشپ۔ نعیم لودھی اورشمعون یارخان میں ون ٹوون مقابلہ متوقع۔


ایبٹ آباد: سٹی میئرشپ۔ نعیم لودھی اورشمعون یارخان میں ون ٹوون مقابلہ متوقع۔ دونوں اطراف سے انتخابی مہم شروع کردی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد شہر کی میئرشپ کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق ایم پی اے شمعون یارخان کا نام فائنل کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی کے صاحبزادے شمعون یار خان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ایبٹ آباد سٹی کے میئر کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے ممبر ضلع کونسل یوسی بانڈہ پیر خان حاجی نعیم لودھی فیورٹ امیدوار ہیں اورپی ٹی آئی کا ٹکٹ حاجی نعیم لودھی کو ملنے کے قوی امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ایبٹ آباد سٹی کی میئرشپ کیلئے شمعون یارخان اور نعیم لودھی کے مابین ون ٹو ون مقابلے کی توقع ہے۔ حاجی نعیم لودھی اور شمعون یارخان نے اندرون خانہ اپنی انتخابی مہم شروع کررکھی ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد سٹی کی میئرشپ کاالیکشن لڑنے کیلئے دیگر امیدوار بھی صلاح مشورے کررہے ہیں۔

gif


Comments

comments