شوکت تنولی نے نوجولائی کو کالج گراؤنڈ میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔


ایبٹ آباد:این اے سولہ کے امیدوار شوکت تنولی نے نوجولائی کو کالج گراؤنڈ میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ این اے سولہ شوکت تنولی نے رچھ بہن میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تناول کی عوام میرے ساتھ ہے۔ لیکن مجھے ایسا محسوس ہورہاہے کہ شہر سے مجھے ووٹ کم ملیں گے ۔ سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون جب وزیر پٹرولیم رہے تو انہوں نے حویلیاں سرکل کے دیہی علاقوں میں بھی گیس کی سہولیات پہنچائیں۔ لیکن تناول کو گیس سے محروم رکھاگیا۔ کیونکہ تناول کسی بھی ایم این اے کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا۔ میں دوراتوں تک سو نہیں سکا۔ پھر اچانک میرے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خیال آیا اور میں نے فیصلہ کیاہے کہ آٹھ جولائی کو کالج گراؤنڈ میں عمران خان کے جلسے کے اگلے روز یعنی نوجولائی کو اسی مقام پر ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کرکے اہلیان تناول اپنی پاور شو کریں گے۔ میری تناول کے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نوجولائی کو کالج گراؤنڈ میں پہنچیں اور اپنے اتحاد کا ثبوت دیں۔ اگر اس مرتبہ تناول کو قومی اسمبلی میں نمائندگی نہ ملی تو یقیناًتناول اگلے دس سال کیلئے مزید پیچھے چلاجائے گا۔


Comments

comments