شوکت یوسفزئی مہمان خصوصی: فائنل میچ کامرس کالج گراؤنڈ پرکھیلاجائیگا۔


ایبٹ آباد: ہزارہ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل منگل کوکامرس کالج گراؤنڈ پر کھیلاجائے گا۔ شوکت یوسفزئی مہمان خصوصی ہونگے۔ اس ضمن میں ٹورنامنٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہزارہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایبٹ آباد گلیڈیٹرز اور احمرشاہ کی ٹیموں کے مابین منگل کو شام تین بجے کامرس کالج گراؤنڈ منڈیاں میں کھیلاجائے گا۔ اس فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے ہزارہ بھر سے کرکٹ کے شائقین پہنچیں گے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر شوکت یوسفزئی اور پی ٹی آئی ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری آصف زبیر شیخ ہونگے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی نے تمام شائقین کرکٹ سے فائنل میچ میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔


Comments

comments