جھنگی سیّداں میں جواء کھیلنے والے چھ معزز شہری گرفتار۔ 


ایبٹ آباد:جھنگی سیّداں میں جواء کھیلنے والے چھ معزز شہری گرفتار۔ اسی ہزار کی رقم برآمد۔ مقدمہ درج۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پولیس کنٹرول کو کسی نے اطلاع دی کہ جھنگی سیّداں میں سیّدامتیاز شاہ کے ڈیرے پر جوئے کی بڑی محفل سجی ہوئی ہے۔ جس پرتھانہ میرپورکے اہلکاروں نے بادل نخواستہ سیّدامتیاز شاہ کے ڈیرے پرچھاپہ مارا۔ جہاں چھ معزز شہری راجہ وقار ولد محمد رفیق، حماد حسین ولد واجد حسین ساکنان بانڈہ دلازاک، احمد نواز ولد داؤد خان سکنہ سیٹھی مسجد، ظہیر محمد ولد عبداللہ خان سکنہ پبلک اسکول، محمد الیاس ولد عبدالحمید سکنہ منڈیاں اور محمد احسن ولد محمد تنویر سکنہ میرا میرپور تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔

ABBOTTABAD: Dec04 – Policemen showing Alleged Criminals arrested during raid in Jhangi Syedan area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

پولیس نے تمام معزز جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 80700 روپے اور باون پتے تاش کے قبضے میں کرلئے۔ جواریوں کیخلاف تھانہ میرپور میں گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ منگل کے روز تمام جواریوں کوعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ جہاں سے عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


Comments

comments