ایبٹ آبادکے چھ کنگفوکھلاڑیوں نے گولڈمیڈل حاصل کرلئے۔


ایبٹ آباد: پاکستان ہنگارکنگفو فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی چمپین شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں12اگست کو منعقد ہوئی ۔ چمپین شپ کے چیف گیسٹ انچارج ای لائبریری ملک شیر افضل،ڈی ایس اوراولپنڈی بابر ، چیف پاکستان ہنگارکنگفو فیڈریشن شہزاد عزیز اور جنرل سیکرٹری پاکستان ہنگارکنگفو فیڈریشن علی خان جدون تھے۔ چمپین شپ کے آرگنائزر مدثر بشیر آفیشل میں رب نوازخان ، نوید انجم ،ہاشم خان اور رحمان خان تھے ۔چمپین شپ میں راولپنڈی ، ترنول، ٹیکسلا، اسلام آباد اور ایبٹ آباد کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ایبٹ آباد علی خان ہنگارکنگفو کلب کے 8کھلاڑیوں میں سے 6کھلاڑیوں نے گولڈمیڈل حاصل کر کے چمپین ٹرافی ایبٹ آباد کے نام کی۔ایبٹ آباد کنگفو کلب کے ٹیم کوچ محمد علی خان یوسف زئی اور ٹیم منیجر الیاس تھے۔


25KGمیں واہاب جدون،30KGمیں سیفع اللہ نے گولڈ،40KGمیں عباس علی نے گولڈ،44KGمیں ولید عباسی نے گولڈ، 48KGمیں سردار صیام اعجاز نملی میرا نے گولڈ، 52KGمیں محمد حفیظ نے سلور ، 56KGمیں علی یحٰیی نے گولڈ میڈیل حاصل گئے۔
کنگفو ماسٹر علی خان جدون نے کھلاڑیوں کو زبردست کارکردگی پر مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کیلیئے دعا کی۔ میر پور یوتھ ویلفیئر سوسائٹی نے ایبٹ آباد کا نام روشن کرنے پر کنگفو کلب کے کھلاریوں کو مبارکباد دی۔اور ان کی کامیابی کے لیا دعا کی۔


Comments

comments