دوماہ قبل جس کسی کے زیورات گم ہوئے ہوں وہ رابطہ کریں۔


ایبٹ آباد:گمشدہ طلائی زیورات کے مالک کی تلاش۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ شمشاد نامی شخص کو گامی اڈہ کے قریب سے سات تولے کے طلائی زیورات جن میں ایک انگوٹھی اور چوڑیاں ایک شاپنگ بیگ میں ملے۔ جنہیں وہ فروخت کرنے کیلئے تحصیل کونسلر نعیم اعوان کی دوکان نسیم جیولرز پرگیا۔ جہاں ملازمین نے شمشاد سے زیورات کی رسید طلب کی۔ جو کہ شمشاد پیش نہ کرسکا۔ جس پر دوکان کے ملازمین نے زیورات اپنے پاس رکھ لئے اورشمشاد کو زیورات کی وصولی کی رسید دے کر پولیس کو اطلاع کردی۔ دو ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ان زیورات کے مالک کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جبکہ دوسری جانب شمشاد نامی شخص زیورات کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے اور وہ تحصیل کونسلر نعیم صراف کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔


Comments

comments