گریڈ ایک سے پندرہ تک ملازمین مقامی اضلاع سے بھرتی کئے جائیں گے : مشتاق غنی۔


ایبٹ آباد:سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد سٹی بیوٹیفکیشن کے فنڈ میں کرپشن کے شواہد ملے ہیں جن پر جلد کاروائی کی جائے گی ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں گریڈ ایک سے پندرہ تک ملازمین مقامی اضلاع سے بھرتی کئے جائیں گے اگر کسی افسر نے اس میں کوتاہی کی تو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے نوکری کر سکتا ہے صوبہ ہزارہ کے قیام کے ساتھ ساتھ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ، ایبٹ آباد کو بگ سٹی کا درجہ دینے کے علاوہ وویمن ایوب میڈیکل یونیورسٹی کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں مختلف تقریبات سے خطاب کے دوران کیا۔مشتاق غنی کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد کو بگ سٹی کا درجہ دینے، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام اولین ترجیحات ہیں۔

gif

gif


Comments

comments