کارلفٹرگروہ کے دورکن گرفتار۔ ایبٹ آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی مہمندایجنسی سے برآمد ۔


ایبٹ آباد: کارلفٹرگروہ کے دورکن گرفتار۔ ایبٹ آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی مہمندایجنسی سے برآمد کرلی گئی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تھانہ میرپور کی حدود میں واقع گاؤں بانڈہ لمبا کے رہائشی ممتازخان ولد زرداد خان کی سوزوکی کیری گاڑی ماڈل 2011ء، اسلام آباد نمبری تیس مارچ کی شب چوری کرلی گئی۔

تھانہ میرپور کے سابق ایس ایچ او ہارون خان کی کوششوں سے پولیس نے جیوفینسنگ کے ذریعے بابرعرف سنی ولد محمد ریاض سکنہ بانڈہ نبی اورتمثیل شاہ ولد سیّدظہورحسین شاہ سکنہ جھنگی، پٹھان کالونی ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے گاڑی چوری کرنے اور مہمند ایجنسی میں چرس کے بدلے فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ جس پر ایس ایچ او ہارون خان ملزمان کو مہمند ایجنسی لے گئے۔ جہاں سے چوری کیاجانیوالا ممتازخان کا کیری ڈبہ برآمد کرکے ایبٹ آباد لے آئے۔

ملزمان میں سے بابرسوزوکی ڈرائیور ہے۔ جبکہ تمثیل شاہ منشیات کا کام کرتاہے۔ پولیس نے پیر کے روز ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق گاڑیاں چوری کرنیوالے گروہ کیساتھ ہے۔ دوران تفتیش مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں۔

gif

gif


Comments

comments