کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آبادمیں مکمل ہڑتال۔ 


ایبٹ آباد:تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مطالبات کی منظوری کیلئے کامسیٹس یونیورسٹی میں مکمل ہڑتال۔ ٹیچنگ سٹاف اوردیگر عملے کا احتجاجی مظاہرہ۔ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی۔ اس ضمن میں کامسیٹس یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف نے صحافیوں کو بتایاکہ یونیورسٹی کا تمام سٹاف تاحال تنخواہوں سے محروم ہے۔ اگست کی چار تاریخ ہونے کے باوجود ابھی تک کسی بھی ملازم کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے اپنے خودساختہ قوانین بنارکھے ہیں۔ فیکلٹی سے پوچھے بغیرہی لوگوں کو منتخب کرلیاگیا۔ڈمی یونین بنالی گئی ہے۔انتخابات کے بغیر ہی نامزدگیاں کرتے ہوئے سینٹ کے عہدوں کی بندر بانٹ کردی گئی ہے۔ٹیچنگ سٹاف سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی ہے۔ جس پر کامسیٹس یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف اور دیگر عملے نے مکمل ہڑتال کئے رکھی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ملازمین نے تنخواہوں کی فوری ادائیگی اوردیگر مطالبات کو فوری طور پر پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔


Comments

comments