نازک حصے پرلات لگنے سے میٹرک کاطالبعلم جاں بحق۔ 


ایبٹ آباد: نازک حصے پرلات لگنے سے میٹرک کاطالبعلم جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ گورنمنٹ ہائی اسکول جرل میں زیر تعلیم میٹرک کے طلباء اسماعیل اور عثمان ولد سلطان محمود معمولی تلخ کلامی پر لڑپڑے۔ دوران لڑائی عثمان نے اسماعیل کو نازک حصے پر لات ماردی۔ جس کی وجہ سے اسماعیل نے شدید تکلیف اور کرب کے عالم میں موقع پر ہی جان دے دی۔

واقع کی اطلاع تھانہ شیروان کو دی گئی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والے طالبعلم کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال بھیج دیا۔ جبکہ عثمان نامی طالبعلم کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کیس کی نوعیت کا فیصلہ کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ جھگڑے کے دوران مرنے والا طالبعلم حافظ قرآن بھی بتایاجاتاہے۔

ایبٹ آباد: گورنمنٹ ہائی اسکول جرل کا طالبعلم عثمان۔ جس کی وجہ سے اس کے ساتھی طالبعلم کی موت واقع ہوئی۔

Comments

comments