ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی سٹوڈنٹ نرسوں نے ہڑتال کردی۔ 


ایبٹ آباد:سٹوڈنٹ نرسوں نے ہڑتال کردی۔ انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تربیت نرسوں نے مکمل ہڑتال کردی ہے۔ نرسوں نے ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران زیر تربیت نرسوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمیں تین مہینوں سے اعزازیہ نہیں ملا۔ جبکہ ہم سے داخلہ فیس بھی دوگنی وصول کی گئی ہے۔ ہم نے ہسپتال انتظامیہ سے متعدد مرتبہ کہالیکن یہ لوگ ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ جس کی وجہ سے تمام سٹوڈنٹ نرسوں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ جس میں انتظامیہ کیخلاف روزانہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔


Comments

comments