سب انجینئرعمیراحمد کی رشوت ستانی کیخلاف ٹھیکیدارسراپا احتجاج۔


ایبٹ آباد:لوکل گورنمنٹ اے ڈی آفس میں اے ڈی سینئر کی سربراہی میں سب انجینئرز کا ٹولہ سیکرٹریوں اور ٹھیکیداروں کیلئے عذاب بن گیا۔ ترقیاتی کاموں پر پانچ سے سات فیصد ایڈوانس رشوت وصولی دھڑلے سے جاری۔ اس ضمن میں مختلف ویلج، یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور ٹھیکیداروں نے صحافیوں کو بتایاکہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں تعینات عمیراحمد نامی سب انجینئر نے لوٹ مار اور کرپشن میں بڑے بڑے چوروں کو بھی مات دے دی ہے۔ سال 2015-16ء کے لاکھوں روپے کے فنڈز ٹھیکیداروں کو بغیر کام دے دیئے۔ متاثرین اور ویلج کونسل ناظمین نے متعدد مرتبہ اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر اداروں کو درخواستیں دیں ۔ لیکن کسی نے نہ سنی۔ مقامی افراد، ویلج کونسل سیکرٹریوں، ناظمین اور ٹھیکیداروں نے حکام بالا سے پرزوراپیل کی ہے کہ عمیر احمد جیسے کرپٹ سب انجینئر سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ جوبغیر ایڈوانس ادائیگی کے کچھ بھی نہیں کرتا۔ تاہم بلدیاتی نمائندے حقیقی معنوں میں معیاری ترقیاتی کام مکمل کرسکیں۔


Comments

comments