فیصل شاہ گیلانی نے حلقہ پی کے چھیالیس سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔


ایبٹ آباد:فیصل شاہ گیلانی نے این اے اٹھارہ کے علاوہ پی کے چھیالیس سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ویلج کونسل چنالی ،یونین کونسل نگری ٹوٹیال تحصیل لورہ میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا۔ جلسہ میں مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم قادری، جنرل سیکرٹری نعیم قادری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان شاء اللہ عام انتخابات میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیّد فیصل گیلانی نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ این اے اٹھارہ کے علاقہ حلقہ پی کے چھیالیس سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔


Comments

comments