تعمیروطن پبلک اسکول ایبٹ آباد نے یتیم بچیوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان کردیا۔


ایبٹ آباد:تعمیروطن پبلک اسکول ایبٹ آباد نے یتیم بچیوں کیلئے مفت داخلوں اور تعلیم کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں تعمیر وطن پبلک اسکول اینڈ کالج کے پرنسپل ملک احسن سعید نے صحافیوں کو بتایاکہ تعمیر وطن پبلک اسکول میں یتیم بچیوں کیلئے جماعت اوّل سے فرسٹ ایئرتک تمام کلاسز میں دس ، دس نشستیں مختص کی ہیں۔ جن میں داخلے کی خواہشمند طالبات اسکول سے مفت داخلہ فارم بمعہ پراسپیکٹس حاصل کرسکتی ہیں۔ جس کیلئے پچھلی جماعت کے سالانہ امتحان میں امتیازی نمبروں کیساتھ کامیابی ضروری ہے۔ داخلہ انٹری ٹیسٹ پانچ فروری 2019ء کو گرلز سیکشن میں منعقد ہوگا۔ جس میں ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔ ملک احسن سعید نے مزید واضح کیاکہ تمام داخلے میرٹ پر کئے جائیں گے۔ داخلہ فارم کیساتھ فارم ب ،والدین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور چار تصاویر منسلک کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ یتیم بچیوں کی تعلیم پر تعمیر وطن اسکول کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے کے سالانہ اخراجات آئیں گے۔


Comments

comments