جمعرات کا سورج علی خان کی کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا: وسیم عباسی۔


ایوبیہ:وسیم عباسی کی جانب سے ضلع کونسل کے ممبران کے اعزاز میں ٹی پارٹی۔ علی خان جدون کوضلع ناظم منتخب کرنے کے عزم کا اعادہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے سینئر نائب صدر وسیم عباسی کی جانب سے خانسپور ایوبیہ میں علی خان جدون، سردار وقار نبی اور ممبران ضلع کونسل کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے قاری راشد، سردار وقار نبی ،وسیم عباسی اوردیگرکا کہناتھاکہ ان شاء اللہ ایبٹ آباد کی ترقی کا دورہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ ہر تاریک رات کے بعد اجالا ہوتاہے۔علی خان جدون کی صورت میں ان شاء اللہ جمعرات کے روز ایبٹ آباد کی نئی ترقی کی راہ کھلے گی۔ تمام ممبران ضلع کونسل ان شاء اللہ علی خان جدون کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ضلع ناظم منتخب کریں گے۔


Comments

comments