ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں غیرمقامی بھرتیوں کیخلاف تحصیل کونسل بھی میدان میں آگئی۔


ایبٹ آباد:ایوب ہا سپٹل کمپلیکس میں غیر مقامی بھرتیوں کی سازش نو جوانوں کے حقوق کیلئے تحصیل کونسل ایبٹ آباد میدان میں نکل آئی انکی پے انکی پے کے نام پر ڈرامہ رچانے والے عوام کو بیوقوف بنا نا بند کریں ہسپتال میں ضلع سے با ہر بھرتی کی گئی تو بھر پور طاقت کیساتھ احتجاج کیا جا ئے گا اے ایم سی بھرتیوں میں ایبٹ آبا د اور ہزارہ کے بیروزگار نو جوانوں کا حق ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو نگے 11اگست تک بو رڈ آف گورنر نے عوام علاقہ کے حقوق اور مطالبات تسلیم نہ کئیے تو احتجاجی مظاہرہ سے تا ریخ رقم کی جا ئے گی علاقہ کے چے چے پراس نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی جا ئے گی اور اپنے حقوق کے دفاع کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کرینے گے ان خیا لا ت کا اظہا ر تحصل کو نسل اجلاس میں معیرین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اجلاس میں تحصل ناظم محمد اسحاق زکریا اور تحصیل ممبران دلدا ر اعوان نعیم اعوان ملک وسیم ایڈوکیٹ صائمہ نوشین عادل عبا سی راجہ شجا عت عزیز ترک سردار نیا ز ڈاکٹر ندیم ، مجتبیٰحسن ،سردار راحیل ،سردار راشد خان سردار غلام مصطفی ،راشد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تحصیل کونسل ایبٹ آبا د کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کنوینر سردار شجا ع احمد ضلع کونسل ہا ل میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران تحصیل کونسل نے اکثریت سے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ممبران تحصیل کونسل نے کہا کہ ایوب ہاسپٹل سمیت تمام سرکاری اداروں میں قوائد وضوابط کے تحت بھرتی کی جا تی ہیں جس میں گریڈ 1تا 7تک ضلع جبکہ گریڈ 7تا 16ڈویثرن بھر کے امیدواروں کا قانونی حق ہیں جس پر ایوب ہاسپٹل کمپلیکس کے بو رڈ آف گورنر نے ادارے میں اصلاحات کے نام پر دینا قانون نا فز کردیا ہے ۔ادارے گریڈ 1کے سولہ کی بھرتیوں کا پہلا اشتہار شائع کرایا جس میں ڈویژن بھر کے امیدواروں کی درخواستیں طلب کی گئیں اور نامعلوم وجوہات یا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادی نبھانے کی کوشش میں مذکورہ اشتہار میں تصحیح کرتے ہوئے ہزارہ ڈویژن کے بجائے پورے کے پی کے سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر کے نہ صرف قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری گئیں بلکہ ہزارہ بھر کے بیروزگار نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال دیا گیا ۔بی او جی ایوب میڈیکل کمپلیکس نے وفادری کی حدیں پھلانگ کر اٹک پار آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بھرتیوں کے چور دروازے کھولنے کی ناکام کوشش کی جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل اپنے علاقہ کے عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور ایسی بھونڈی سازش کیخلاف ہر سطح تک جدوجہد سے گریز نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر ایبٹ آباد کے عوام کی قیمتی اراضی اور خون پسینے کی کمائی کے ٹیکسوں سے کی گئی اور ہسپتال کی خالی آسامیوں پر تقرری کا پہلا حق مقامی نوجوانوں کا ہے جن کے حقوق کے دفاع اور جدوجہد میں تحصیل کونسل ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے لگی انہوں نے واضح کیا کہ فکس پے کے نام پر ڈرامہ رچانے والے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اور اگر بورڈ آف گورنر نے خالی آسامیوں کو غیر مقامی افراد کی بھرتی کیلئے اقدام اٹھایا تو تحصیل کونسل بھرپور قوت کیساتھ احتجاج سے گریز نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور صوبائی اراکین اسمبلی اس ناانصافی کو روکنے کیلئے عملی میدان میں سامنے آئیں اور اس ظلم کیخلاف آواز بلند کر کے اپنا علاقائی فرض ادا کریں انہوں نے کہا کہ 11اگست تک اگر بورڈ آف گورنر نے عوام کا حق اور مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا لامتناعی سلسلہ شروع ہو جائے گا اور نقص امن کی ذمہ داری بورڈ آف گورنر اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی اجلاس میں ہزارہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی پر متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔


Comments

comments