تحصیل کونسلرسردارغلام مصطفی نے نئی پھسوڑی ڈال دی۔


ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پارٹی کے متحرک تعلیم یافتہ کارکنوں کو ٹکٹ دینے کے اعلان پر تحصیل کونسلر سردار غلام مصطفی نے پی کے 39 سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی کے مقامی روایتی سیاستدانوں میں کھلبلی۔ عوامی حلقوں نے عمران خان کے متحرک اور تعلیم یافتہ کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاہے کہ پی ٹی آئی قیادت ایبٹ آباد سے متحریک، تعلیم یافتہ نوجوان سردار غلام مصطفی کو پارٹی ٹکٹ دے کر عمران خان کے اعلان کو عملی جامعہ پہنائیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر غلام مصطفی کی حمایت میں ایبٹ آباد کے ہزاروں افراد نے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پی ٹی آئی قیادت غلام مصطفی کو حلقہ پی کے 39 سے ٹکٹ دے کر نوجوان قیادت کو آگے لائے۔


Comments

comments