تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے ریڑھی بانوں کا بڑامسئلہ حل کردیا۔


ایبٹ آباد: تحصیل ناظم محمد اسحاق زکریا نے غریب ریڑھی بانوں کومستقل کیبن بنانے کی منظوری دی دی ۔تحصیل ناظم نے غریب ریڑھی بانوں کی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے TMAکی خالی جگہ پر مستقل کیبن بنا کر ریڑھی بانوں کو دینے کی منظوری دے دی جس سے غریب ریڑھی بانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تحصیل ناظم کے اس اقدم پر ریڑھی بانوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحصیل ناظم غریب پرور انسان ہیں اور غریبوں کا درد رکھتے ہیں اس موقع پر ریڑھی یونین کے صدر نے تحصیل ناظم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جب بھی ہمارا کوئی جائز مطالبہ ہوا ہے توتحصیل ناظم نے اس کو پورا کیا اور تحصیل ناظم نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے تحصیل ناظم نے تحصیل آفیسر ریگولیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جتنا جلدی ہو یہ کیبن بنائے جائیں اورغریبوں میں تقسیم کیے جائیں ۔


Comments

comments