تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کا ایک اورکارنامہ۔ 


ایبٹ آباد:تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کا ایک اورکارنامہ۔ نواں شہر کیلئے الگ سوزوکی سٹینڈ قائم کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ اسحاق سلیمانی جوکہ ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلے اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیل ناظم ہیں۔ موصوف نے ایبٹ آباد شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تاریخی کام کئے ہیں۔ جن میں ایبٹ آباد شہر کی بیوٹی فکیشن، جناح باغ کو انتہائی خوبصورت بنادیاگیاہے۔ جبکہ عیدگاہ سمیت دیگر مقامات پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سربن چوک میں سوزوکی گاڑیاں کھڑی کرکے ڈرائیور سواریاں بٹھانے کیلئے سڑک بلاک کئے رکھتے تھے۔ جبکہ تحصیل کونسل کی جانب سے لنک روڈ پر ریڑھی بانوں کو جگہ الاٹ کرکے سبزی منڈی بنائی گئی تھی۔ لیکن یہ ریڑھی بان سبزی منڈی کی بجائے لنک روڈ پر ریڑھیاں لگالیتے تھے جس کی وجہ سے لنک روڈ پر شدید ٹریفک اورریڑھیوں کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا دوبھر ہو چکا تھا۔ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے سبزی منڈی والی جگہ پرنواں شہر اورگردونواح کی سوزوکی گاڑیوں کا اڈہ قائم کردیاہے۔ جس کی وجہ سے سربن چوک سمیت لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔ جبکہ تمام لوگ اب اس اڈے سے باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کی جانب سے لنک روڈ پر نواں شہر کے لئے سوزوکی اڈے کے قیام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔


Comments

comments