گاڑیوں کو لوٹنے والے تین ڈکیت گرفتار۔ 


حطار: ڈی ایس پی کوٹ اعجاز خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بائیس مارچ کی شب بائیس گاڑیوں کو لوٹنے کی اطلاع بعد ڈی پی او سید خالد ہمدانی صاحب نے میری نگرانی میں ایس ایچ او خان پور خان افسر، انچارج انوسٹی گیشن تھانہ خانپور رحم نواز اور ماہر تفتیشی افسران پر کمیٹی تشکیل دی ۔جنہوں نے رات دن اس کیس میں محنت کرکے ملزمان تنویر (عرف تیرا) ولد محمد اختر سکنہ کرموال ٹیکسلا محبوب بابر ولد محبوب الہیٰ سکنہ کرموال اور واصف علی ولد شیر علی سکنہ جزمہ پراچہ ٹیکسلا کو گرفتار کرکے قبضہ سے رقم مبلغ 12ہزار 935 روپے، 2 عدد پستول 30 بور معہ 5 عدد کارتوس اور 1 عدد ڈنڈا آلہ خوف برآمدکرلیا۔ ملزمان ہری پور میں دیگر سنگین ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔


Comments

comments