ایبٹ آباد کے تین طلباء نے سپیشل اولمپکس میں سلورمیڈل جیت لئے۔


ایبٹ آباد:ایبٹ آباد کے تین طلباء نے سپیشل اولمپکس میں سلورمیڈل جیت لئے۔اس ضمن میں کنگسٹن اسکول کے پرنسپل سردار عرفان نے صحافیوں کو بتایاکہ سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز2018 ء کے مقابلوں کا انعقاد پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کیاگیا۔ جس میں خصوصی بچوں کے کھیلوں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان فیڈرل گلگت بلتستان اور کے پی کے کی ٹیموں نے حصہ لیا۔یہ مقابلے 27 سے 29 جنوری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئے۔

کنگسٹن سکول کے اسامہ عزیز قاضی زریاب اور عبدالرافع نے حصہ لیا اور نیشنل گیمز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوچی گیم میں کنگسٹن سکول کے قاضی زریاب نے گولڈ میڈل جبکہ انفرادی بوچی کھیل میں دوسری پوزیشن کیساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔مجموعی طور پر نیشنل گیمز میں کنگسٹن سکول نے فٹ بال میں دو براون میڈل جبکہ بوچی میں ایک گولڈ ایک سلور اور دو براؤن میڈل حاصل کئے۔


Comments

comments