ٹی ایم اے کے چارملازمین جواء کھیلتے ہوئے گرفتار۔


ایبٹ آباد:سٹی پولیس نے ڈگی محلہ میں جوئے کی محفل پر چھاپہ کے دوران ٹی ایم اے کے ملازم سمیت 4جواری گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اورچرس برآمد کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر ڈگی محلہ میں چھاپہ کے دوران چار جواری شاکر،ذیشان ،حنیف اورساجد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 8ہزار روپے نقدی اورچرس برآمد کی ہے۔گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم ٹی ایم اے کا ملازم بتایا جاتا ہے۔ملزمان لڈو پر جوا کھیل رہے تھے ۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

gif

gif


Comments

comments